ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آوارہ کتے وحشی بن گئے, مزید 58 شہری شکار

لاہور میں آوارہ کتے وحشی بن گئے, مزید 58 شہری شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) لاہور میں آوارہ کتے وحشی بن گئے، آوارہ کتوں نے مزید 58 لاہوریوں کو کاٹ لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں چپ سادھ لی۔ 

 ضلعی انتظامیہ  کی  آوارہ کتوں  کو تلف کرنے کی مہم تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے اور شہریوں کیلئے آوارہ گھومتے کتوں کے غول وبال جان بنے ہوئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 58 افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے  آوارہ کتوں  کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی نہیں ہورہی.

رواں سال کے دوران  آوارہ کتوں  کے کاٹنے کے مجموعی کیسز کی تعداد1 ہزار 808  ہوگئی۔ 
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔