(راﺅ دلشاد) وزیراعظم کے چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کے اعلان پر محکمہ بلدیات کا بڑا اقدام، چھوٹے کاروباری افراد کو کارپوریشن لائسنس فیس میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کارپوریشن لائسنس فیس پر نظر ثانی کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی، ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوکمیٹی کا کنوینرمقرر کیا گیا ہے، ڈائریکٹر لیگل لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔
چیف کارپوریشن آفیسرایم سی ایل سید علی عباس بخاری بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں چیف کارپوریشن آفیسرایم سی گوجرانوالہ، چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی فیصل آباد، چیف کارپوریشن آفیسر راولپنڈی شامل ہونگے، کمیٹی چھوٹے کاروبارکے فروغ کیلئے بھی تجاویز تیار کرے گی۔