ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر چالان سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر چالان سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو غیرنمونہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے چالان سے روک دیا، عدالت نے نئی نمبر پلیٹس کا اجرا نہ ہونے پر عوامی مشکلات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے شبر اسماعیل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں گاڑیوں کے کاغذات اور نمبر پلیٹس جاری نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی، فاضل چیف جسٹس نے ای چالان کے اطلاق اور اس کی کارکردگی سے متعلق سیف سٹیز اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس نے اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے والی کمپنی کوبھی نوٹس جاری کر دیئے، عدالتی حکم پر سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب وجہیہ اللہ کنڈی اور سی ای او سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر پیش ہوئے۔

عدالتی استفسار پرسیکرٹری ایکسائز وجیہہ اللہ کنڈی نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی ضرورت کے مطابق موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی جا رہی ہے، خودکار نظام کے ذریعے پڑھی جانے والی نمبر پلیٹس بنا رہے ہیں۔

 سیکرٹری ایکسائز کے مطابق ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے نئی نمبر پلیٹس کا ٹینڈر منسوخ کردیا ہے، نئی نمبر پلیٹس کا ٹھیکہ دینے کے لئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ منصوبہ بنانے جا رہے ہیں جس میں منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن کو آن بورڈ لیا ہے۔

 سیکرٹری ایکسائز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نئی نمبر پلیٹس کا کام شروع کرنے کیلئے ہمیں تین ماہ چاہیے ہوں گے،عدالتی استفسار پر سیکرٹری ایکسائز نے بتایا کہ اس وقت سترہ لاکھ نمبرپلیٹس اورپانچ لاکھ 30 ہزار سمارٹ کارڈز پینڈنگ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer