ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صرف 27 روز باقی

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صرف 27 روز باقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صرف 27 روز باقی رہ گئے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال آج  سے شروع  ہو کر3 فروری تک جاری رہے گی۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے چارعہدوں کے لیے سولہ امیدواروں کے درمیان میں مقابلہ ہوگا، وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم بھی عروج پر پہنچ گئی، ہائیکورٹ بار کی صدارت کے لیے تین امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، عاصمہ جہانگیر گروپ سے صدارتی امیدوار چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ ہیں۔

صدارتی امیدوار طاہرنصراللہ وڑائچ کواحسن بھون، اعظم نذیرتارڑ، حفیظ الرحمان چوہدری اورعابد ساقی سمیت دیگر وکلاء دھڑوں کی حمایت حاصل ہے، حامد خان گروپ کےصدارتی امیدوارمقصود بٹرکوسابق صدرہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان، رانا عبدالرحمان اورعبدالرحمان انصاری سمیت دیگروکلاء رہنماوں کی حمایت شامل ہے۔

تیسرے صدارتی امیدوار چوہدری ولایت علی کو آرائیں برادری کے وکلاء سمیت دیگرکی حمایت حاصل ہے، نائب صدرکےچار،سیکرٹری بار کےلیےتین امیداروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، فنانس سیکرٹری کے لئے چھ امیدوار مدمقابل ہوں گے، لاہور ہاائیکورٹ بارالیکشن کےلیے19ہزار665 وکلاء ووٹ کاسٹ کرسکیں گے، امیدواروں کی عبوری فہرست چار فروری کوجاری ہوگی۔

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 6 فروری جبکہ کاغذات نامزدگی7 فروری کو واپس لیےجاسکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 8 فروری کوجاری کی جائے گی، جبکہ 29 فروری کو پولنگ کا وقت صبح 9 بجےسےشام 5 بجےتک ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer