ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی چھاوٗنی کے علاقے سے انیس سالہ حنا خان پراسرار طور پر اغوا

شمالی چھاوٗنی کے علاقے سے انیس سالہ حنا خان پراسرار طور پر اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) شمالی چھائونی کے علاقے سے انیس سالہ حنا خان پراسرار طور پر اغوا ہوگئی، بیٹی کی بازیابی کے لئے پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہونے پرماں تھانے میں دہائیاں دیتی رہی۔

شمالی چھائونی کے علاقے ابراہیم کالونی سے تین روز قبل انیس سالہ حنا خان پراسرار طور پر اغوا ہوئی، مغویہ کی والدہ کے مطابق اسکی بیٹی گھر سے دوکان پر سودا سلف لینے گئی اورواپس گھر نہ پہنچی جسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس کی جانب سے حنا کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا مگراسکی بازیابی کے لئے کوئی اقدامات نہ ہونے پروالدہ پولیس اسٹیشن میں دہائیاں دیتی رہی۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر اسکی بیٹی کو بازیاب کروائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer