ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی جیلوں میں ایڈزکے مریض قیدیوں کی تعداد 100سے تجاوز کرگئی

پنجاب کی جیلوں میں ایڈزکے مریض قیدیوں کی تعداد 100سے تجاوز کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب کی جیلوں میں ایڈزکے مریض قیدیوں کی تعدادبڑھنے لگی۔ جیل میں قیدیوں کی سکریننگ کے بعد 100قیدی ایڈزمیں مبتلا پائے گئے۔ کوٹ لکھپت جیل میں 32قیدی ایڈزکے مریض ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں ایڈزکے مریضوں کے حوالےسےتہلکہ خیزانکشاف سامنے آیا ہے۔ خصوصالاہورکی سنٹرل جیل میں32مریض قیدی موجودہیں۔ جیلوں میں ایڈزکی سکریننگ کے بعدسامنے آنے والی رپورٹ کے بعد 103قیدیوں کے ٹیسٹ پازیٹوآئے ہیں۔

اگررپورٹ کو دیکھا جائے توکوٹ لکھپت جیل لاہورمیں52مشکوک قیدیوں کی سکریننگ کی گئی تو ان میں سے 32قیدی ایڈزمیں مبتلا نکلے۔ فیصل آباد23،ملتان16،راولپنڈی میں 18،ساہیوال ریجن کی جیل میں11ایڈزکےقیدی موجودہیں۔ یہ ان قیدیوں کی تعدادہے جو جیل کے اندرایڈزمیں مبتلا ہوئے، کیونکہ جیل حکام کے مطابق جب کوئی قیدی جیل میں آتا ہے تواسکا مکمل ٹیسٹ ہوتاہے، اگرقیدی ایڈزکےمرض میں مبتلا پایا جائے تواسکو علیحدہ بیرک میں رکھاجاتاہے اورپنجاب ایڈزپروگرام کے تحت اس کا علاج کرایا جاتا ہے۔

جیلوں میں ایڈزکے مریضوں کی بڑھتی تعداد لمحہ فکریہ ہے۔ جیل حکام اورجیل میں موجودڈاکٹرزکوجیلوں میں ایڈزپھیلنے کی وجوہات کےبارے میں پتاچلانا ہوگا تاکہ اس مہلک مرض پرقابوپایاجاسکےاورحکومت کو بھی قیدیوں کی صحت پرخصوصی توجہ دینی چاہیے۔