ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارتی: پہلی بارلاہورمیں فوڈ ایکسپو2018منعقد کروائیگا

پنجاب فوڈ اتھارتی: پہلی بارلاہورمیں فوڈ ایکسپو2018منعقد کروائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کا ایکسپو سنٹر کا دورہ، پہلی فوڈ ایکسپو 2018کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ 2روزہ فوڈ ایکسپو 17 اور 18 فروری کو ایکسپو سنٹر میں ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی پہلی بار لاہور میں فوڈ ایکسپو2018کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ 2روزہ فوڈ ایکسپو 17 اور 18 فروری کو ایکسپو سنٹر میں ہوگی. پہلی فوڈ ایکسپو 2018کے انتظامات کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون کا دورہ کیا۔

فوڈ اتھارٹی افسران کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کنور اعجاز رزاقی،ایڈمن ہیڈ ظریف ستی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وفد نے سٹالز،سٹنگ ایریا، پریزینٹیشن ایریا اور پارکنگ انتظامات کو حتمی شکل دی۔ فوڈ ایکسپو میں سو سے زائد سٹالز لگائے جائینگے۔ نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں فوڈ ایکسپو کا حصہ بنیں گی۔