علی ساہی: آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کی زیر صدارت سی پی او میں چئیرمین پی آئی ٹی بی کےساتھ آئی ٹی پراجیکٹس کے حوالے سے اہم اجلاس، آئی ٹی پراجیکٹس کی ورکنگ مزیدموثربنانے اوردائرہ کاربڑھانے پر غورکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس بالخصوص فرنٹ ڈیسک، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر منصوبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔ کمیونٹی اینڈ سمارٹ پولیسنگ اورعوامی سہولت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے بعد بلوچستان پولیس کا پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس کو اپنانا انکی بھرپورکامیابی کی دلیل ہے۔
اجلاس میں چئیرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف نے وفد کے ہمراہ شرکت کی، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر ، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہر اور ڈی آئی جی آئی ٹی شارق کمال صدیقی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔