(قذافی بٹ) یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں کو متفقہ پیغام دینے کے لیے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس 5 فروری کو بلانے کا اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا, اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور انکی تحریک جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پاس کی جائے گی۔
اجلاس بلوانے کا فیصلہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متفقہ طور پر کیا گی, میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس بلانا چاہئے۔ بھارت کے کشمیر میں ظلم وستم کو سامنے لانے کی ضرورت ہے, پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔