سٹی 42 : کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 34کروڑ روپے مالیت کے 17نان کسٹم پیڈ ٹریلرز ضبط کر لئے۔
ایف بی آرکے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چھاپہ کے دوران ایف سی 74 ونگ نےکسٹمز انفورسمنٹ ٹیم کی معاونت کی۔ نان ڈیوٹی پیڈ ٹریلرز ہزار گنی میں واقع ایک گودام میں چھپائے گئے تھے ۔
ایف بی آرکا مزید کہناتھا کہ ضبط شدہ ٹریلرز کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔