ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کیلئے بڑی سہولت

بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کیلئے بڑی سہولت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے کی جانب سے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کردیا گیا، جہاں بیرون ملک سفر سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائےگی۔

اب بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنے کےلیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کیا ہے، اس نئے آفس میں بیرون ملک سفر سے متعلق مکمل رہنمائی مہیا کی جائے گی۔

امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں، دستاویزات کی تصدیق کیلئےتربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، امیگریشن انفارمیشن آفس عوامی سہولت، سروس ڈلیوری بہتر بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

آفس کا مقصد شہریوں اور امیگریشن ڈیسک کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانا ہے، شہری سفر سے قبل معلومات اور رہنمائی کیلئے آسان رسائی حاصل کرسکیں گے۔

بیرون ملک جانے والے حضرات یا کوئی بھی شہری جو معلومات حاصل کرنے کا خواہشمند ہو وہ امیگریشن سے متعلق رہنمائی کیلئے اس نمبر 04299203690 پر رابطہ کرسکتا ہے