سٹی 42: ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280.52 روپے سے کم ہوکر 280.51 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.55 روپے پر برقرار ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 33 پیسے اضافے سے 328.74 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 10 پیسے سستاہوکر 374.57 روپے کا ہوگیا
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 77.36 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 75.52 روپے کا ہوگیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App