ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینکڑوں پولیس افسر اور اہلکار ای چلان ڈیفالٹر؛ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند

سینکڑوں پولیس افسر اور اہلکار ای چلان ڈیفالٹر؛ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  سی ٹی اوڈاکٹراظہروحیدکے حکم پر ٹریفک پولیس لاہور کا بڑا ایکشن سامنے آگیا ۔قانون سب کیلئےایک،پولیس اہلکاروں کوبھی چھوٹ نہ مل سکی۔
سی ٹی او نے بتایا کہ 149پولیس افسروں اور اہلکاروں کی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کوای چالان ڈیفالٹرہونےپربندکیاگیا۔پولیس کی80موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کوخلاف ورزیاں کرنےپرچالان کرکےکارروائی کی گئی۔
پولیس افسران واہلکاران کی تمام گاڑیوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا۔
سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید نے کہا پولیس ملازمین کوبھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائےگی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔