ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی نارکوٹکس فورس کا بڑا کارنامہ،2 کروڑ 24 لاکھ امریکی ڈالر کی منشیات ضبط کرلیں

 اینٹی نارکوٹکس فورس کا بڑا کارنامہ،2 کروڑ 24 لاکھ امریکی ڈالر کی منشیات ضبط کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس کا بڑا کارنامہ، بڑی مقدار میں افغانستان سے اسمگل شدہ منشیات ضبط، اے این ایف نے مردان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف مقامات سے 426 کلوگرام منشیات برآمد کر لی  ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق’ یہ منشیات خیبرپختونخوا کے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے افغانستان سے مردان میں ذخیرہ کی گئی تھی، اسمگل شدہ منشیات براستہ تیراہ اور باڑہ ،چھوٹی چھوٹی کھیپ میں مردان پہنچائی گئی تھیں۔

اسمگلرز کا مقصد حالات موافق ہوتے ہی منشیات کو منظم بین الصوبائی گروہ کے ذریعے پورے ملک میں پھیلانا تھا۔

ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن کی تحقیقات کے مطابق’ مقامی کارندے مردان کی معروف رہائشی سوسائٹی کو بطور منشیات ڈمپنگ سائٹ استعمال کر رہے تھے، منشیات اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے ارکان موبائل فون پر رابطے نہیں رکھتے تھے۔ 

اسمگلرز کاؤنٹر سرویلنس تکنیک ،مکمل کمپارٹمنٹیشن اور غیر متوقع روٹس و اوقات کا بھی استعمال کرتے تھے، اے این ایف نے زمینی نگرانی کے دوران مشتبہ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے باعث کچھ راستوں پر اضافی سرویلنس ٹیمیں تعینات کیں۔ 

اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حشیش کی بڑی مقدار اپنی کار میں لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا، اے این ایف نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر متعدد گھروں سے بھی منشیات برآمد کیں۔

مجموعی طور پر 426 کلو گرام حشیش اور 4 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، ضبط کی گئی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل ڈرگز مارکیٹ میں 2 کروڑ 24 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق’ سال بھر میں 31ایسے نیٹورکس توڑے جاچکے ہیں جس میں سات منشیات اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ تھے، یہ کامیاب آپریشن اے این ایف کی پیشہ ورانہ حکمت عملی، خفیہ سرویلنس صلاحیت اور انسدادِ منشیات کیلئے عزم کا اظہار ہے۔

ملک بھر سے منشیات کے ناسور کے خاتمہ تک اے این ایف کی کارروائیاں جاری رہیں گی، حکومت کی جانب سے منشیات سمگلروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔