ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نےپہلے روز سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے اس لمبے ترین فارمیٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنا ڈالے۔
واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پہلے ہی دن کسی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا۔آسٹریلیا نے 1910 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 496 رنز بنائے تھے۔