تہرا قتل کیس، سزائے موت کے 5 ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار

تہرا قتل کیس، سزائے موت کے 5 ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار
کیپشن: lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کیس میں ملزموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائے موت کے 5 اور2 عمر قید کے ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار دیدیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے سزائے موت کے 5 اور2 عمر قید کے ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 9 سال بعد 7 ملزموں کو بری کردیا، گواہوں کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ،فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایاگیا ہے، ملزموں سے مال مقدمے کے طور پر کوئی اسلحہ ریکور نہیں کیاگیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی ۔