وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی زمان پارک پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی زمان پارک پہنچ گئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک پہنچ گئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں، ملاقات کے دوران پرویز الہٰی کے ہمراہ اُن کے بیٹے مونس الہٰی بھی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت ہو گی اور پی ڈی ایم کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم پیش ہونے کی صورت میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پرویزخٹک نے بھی زمان پارک میں ملاقات کی تھی۔پرویز خٹک نےعمران خان کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا تھا۔