ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ محل؛ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزم کا کیا انجام ہوا؟

 women harassment in bazar/ culprit arrested
کیپشن: women harassment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)رنگ محل پولیس کی بروقت کارروائی، بازار میں خریداری کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والاملزم گرفتار کرلیا.
 پولیس کے مطابق رنگ محل بازار میں ملزم نے خریداری کے لیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا گفتگو کی، منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔

اس دوران خاتون نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواز کو فوری گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ماہ کاہنہ میں بھی ہراسگی کا کیس سامنے آیا تھا جہاں کاہنہ میں سرکاری سکول کی خواتین اساتذہ کو ہراساں کیا گیا، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ہیڈمسٹریس سنبل سحر کی مدعیت میں ملزم عرفان کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاتھا۔

مقدمے کے مطابق ملزم عرفان خواتین اساتذہ کا راستہ روک کر انہیں ہراساں کرتا ، موبائل فون نمبر مانگتا ، اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا۔اوباش ملزم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث سکول کا عملہ خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے کا نامزد ملزم تاحال روپوش ہے، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer