ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ،شاہین آفریدی ٹاپ 5 میں شامل

icc ranking
کیپشن: icc ranking
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 5 میں آگئے۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 5 میں آگئے۔

عابد علی 28 درجے بہتری کے ساتھ 20ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ محمد رضوان کا 21واں اور اظہر علی کا 22واں نمبر ہے۔حسن علی رینکنگ میں پہلی بار گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، بلےبازوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8واں نمبر پر آگئے ہیں۔بالنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور بیٹنگ میں انگلش کپتان جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں۔ 

گزشتہ روز پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا تھا۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کا پہلا نمبر ہے، پاکستان نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت3 میچ کھیلے، 2 جیتے اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔