ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں:الیکٹرک ٹرینیں چلانےپرغور

electric trains between lahore and karachi
کیپشن: electric trains between lahore and karachi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ریلوے حکام کا فیول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچنے کا منصوبہ، ریلوے حکام کا اورنج لائن ٹرین سے متاثر ہو کر الیکٹرک ٹرینیں چلانے پر غور۔ ہیڈکوارٹر نے بجلی سے ٹرینیں چلانے کے منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا۔

ریلوے حکام کا  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچنے کا منصوبہ تیار،ریلوے حکام نےاورنج لائن ٹرین سے متاثر ہو کر الیکٹرک ٹرینیں چلانے پر غور شروع کردیا، اس حوالے ریلوے ہیڈکوارٹر نے بجلی سے ٹرینیں چلانے کے منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر نے پی سی ون وزارت ریلوے ارسال کردیا۔لاہور سے کراچی الیکٹرک ٹرین روٹ  کیلئے300 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔لاگت منصوبے کی تکمیل کے 10 سال  میں ریکور ہو جا ئےگی۔فنڈز کی دستیابی  کےبعد منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائےگا۔منصوبے سے ریلوے کو فیول انجن پارٹس،ڈیزل اورپاوروینوں کےآخراجات کی مد میں سالانہ اربوں روپے کی بچت ہو گی۔