ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے133 ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی کی 10رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل

PPP Monitoring Cell for NA133
کیپشن: PPP Monitoring Cell for NA133
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سابق وزیراعظم و صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب رانہ پرویز اشرف نے این اے133 ضمنی الیکشن  کیلئے10رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ۔جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ ،سینیٹر پلوشہ خان الیکشن سیل کےسربراہان مقرر ، شہزادچیل ،ثمینہ گھرکی اسلم گل،فیصل میر سمیت دیگر شامل۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر  این اے 133ضمنی انتخاب  کیلئے  پیپلز پارٹی کی 10رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی  ، کمیٹی میں حسن مرتضیٰ، سینیٹر پلوشہ خان،شہزادسعید چیمہ،اسلم گل،ثمینہ گھرکی ،عثمان ملک،علی بدر،فیصل میر،فائزہ،ملک اور تنویر موہل شامل ہیں جبکہ پولنگ ایجنٹس اور ٹرانسپورٹ سسٹم کی ذمہ داری حسن مرتضیٰ،شہزاد سعید چیمہ اور عثمان ملک کے سپرد کی گئی ہے

 پی پی 166 کےووٹرز میں کمپیوٹرائزڈووٹرسلپس علی بدر،فائزہ ملک اور صداقت شیروانی پر مشتمل ٹیم کر ے گی۔پی پی 167کے ووٹرز میں کمپیوٹرائزڈ ووٹر سلپس ثمینہ گھرکی،فیصل میر،نرگس خان اور شیخ عرفان پر مشتمل ٹیم کریگی جبکہ نسیم صابر مانیٹرنگ کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے۔