مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

statistics department report on inflation rate
کیپشن: statistics department report on inflation rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد تھی جب کہ گزشتہ سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد تھی،  ادارہ شماریات نےرپورٹ  جاری کردی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد اور دیہاتوں میں مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی , ملک میں اشیائےضروریہ کی قیمتوں کےاعشاریے 18.1 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ہول سیل پرائس انڈیکٹر کی مہنگائی 27 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ۔ادارہ شماریات  میں بتایا ہے کہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد تھی جب کہ گزشتہ سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ  ایک سال کے دوران 40.81 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ ادویات کی قیمتوں میں اسی مدت کے دوران 11.76 فیصد اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران دالیں، سبزیاں، پھل اور آٹا مہنگے ہوئے ہیں جب کہ بجلی کی قیمت میں 47.87 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق  گزشتہ ایک سال کے دوران گھی کی قیمت میں 58.29 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ خوردنی تیل کی قیمت 53.59 فیصد بڑھی ہے۔