ویب ڈیسک : ٹویٹر نے صارفین پر بغیر رضامندی کسی کی تصاویر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے،یہ پالیسی عوامی شخصیات نہیں بلکہ عام افراد کےلیے بنائی گئی ہے۔
ٹویٹر حکام کے مطابق یہ پالیسی عوامی شخصیات نہیں بلکہ عام افراد کےلیے بنائی گئی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق عام شخص ٹوئٹر کو ایسی تصاویر یا وڈیوز ہٹانے کا کہہ سکتا ہے جو اس کی مرضی کے بغیر پوسٹ کی گئی ہو۔ ٹویٹر کی جانب سے نیٹ ورک پالیسی اور قوانین میں نئی پابندیاں سی ای او کی تبدیلی کے ایک دن بعد سامنےآئی ہیں۔
The policy change comes one day after Jack Dorsey stepped down as CEO. https://t.co/mJgVA761iT
— Fast Company (@FastCompany) December 1, 2021