(سٹی42) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق برازیل سے انٹرپول کے ذریعے بھجوائی گئی معلومات میں کہا گیا کہ نارووال کے رہائشی ریاض نامی نوجوان کی آئی ڈیز سے چائلڈ پورنو گرافی کی انٹرنیشنل ویب سائٹ پر بچوں کی فحش ویڈیو کی اپ لوڈنگ اور ڈائون لوڈنگ ہو رہی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 6 سو سے زائد فحش ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ ملزم کا لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز فارنزک تجزیے کیلئے بھجوا دی گئی ہیں اور ملزم ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔