سٹی 42: وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ کو پی ٹی وی پر دکھانے کی پر زور سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے میری پرزور تجویز ہے کہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ " یونس ایمرے" ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس 25 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کی فرمائش پر پی ٹی وی پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر کئے جانے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں خوب پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔
صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئےمیری پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ " یونس ایمرے" ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2020