ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامورگلوکارہ کے بھائی کاقاتل گرفتار،سنسنی خیز انکشافات

نامورگلوکارہ کے بھائی کاقاتل گرفتار،سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) : گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی مقتول عبدالوحید کا اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔ جس پر گرفتار ملزم دین عباس نے اپنے دوست ارسلان رضا کے ساتھ مل کر عبدالوحید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق معروف گلوکارہ کے بھائی کو چند روز قبل بادامی باغ کے علاقہ میں قتل کردیا گیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کیں تو مقتول کا برادر نسبتی ہی قاتل نکلا۔ملزم دین عباس اور ارسلان رضا قتل کی سنگین واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ پولیس نے ایک ہفتہ کے اندر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موبائل فون ٹریکنگ کی مدد سے گرفتار کرلیاہے ۔مزید تحقیقات میں سنسنی خیز انکشا فا ت متوقع ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer