ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوررہ نیوزی لینڈ، کھیلے بغیر واپسی کا خطرہ ٹل گیا

دوررہ نیوزی لینڈ، کھیلے بغیر واپسی کا خطرہ ٹل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پاکستانی کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ سے واپسی کا خطرہ ٹل گیا۔دوررہ نیوزی لینڈ کیلئے گئے پاکستانی سکواڈ کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آگئے۔

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تیسرے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج آگئے ۔چھٹے روز لیے جانے والے 46 ممبران کے ٹیسٹ میں سے 42 ممبران کے کووڈ 19 کے نتائج منفی آئے ہیں۔ نیوزی لینڈ محکمہ صحت کے مطابق 3 کے نتائج مشتبہ طور پر ہسٹورک ہیں جب کہ ایک ٹیسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فی الحال ٹریننگ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔


خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ  میں ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 7 تھی۔پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو وارننگ دی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا ہے کہ جب تک وہ اور احسان مانی اپنی سیٹ پر موجود ہیں بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔

 
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی کرک انفو کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انڑویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارے بہترین بلے باز اور دماغی طور پر مضبوط ہیں۔ بابر اعظم نوجوان ہیں اور وہ ذمہ داری لینا پسند کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اظہر علی کو کچھ دیر کے لئے کپتان بنایا گیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer