ایڈز کے عالمی دن پر وزیر صحت کا خصوصی پیغام

ایڈز کے عالمی دن پر وزیر صحت کا خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) حکومت پنجاب صوبہ بھر میں چھبیس سنٹرز کے ذریعے ایڈز کے مریضوں کو علاج معالجہ اور ادویات کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے، صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت گیارہ ہزار کے قریب ایڈز کے مریضوں کو مفت ادویات و علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں، ایک مریض کی تشخیص کرنے کیلئے پچیس ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، حکومت پنجاب مریضوں کو تمام تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت مفت فراہم کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری آگاہی سنٹرز سے معلومات لے کر ایڈز بارے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں، اپنے پیاروں کو اس بیماری سے بچانے کیلئے ایڈز کے مریض اپنا علاج معالجہ جاری رکھیں۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ باقی بیس اضلاع میں انسداد ایڈز سینٹرز کے عملہ کی تربیت کا آغاز کیا جاچکا ہے، اگلا مالیاتی سال آنے تک پنجاب کے تمام اضلاع میں ایڈز کے مریضوں کیلئے سنٹرز قائم کیے جائینگے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شخص میں ایڈز کی تشخیص ہونے کے بعد نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے علاج شروع کردیا جائے گا۔