( فہد علی ) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں خاتون کی پر اسرار ہلاکت، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہما نامی خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھی ہمسایہ داروں نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع کی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے چہرے پر نشان ہیں، ہوسکتا ہے کہ مقتولہ پر تشدد کیا گیا ہو۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔