لاہور پولیس کے سربراہ ذوالفقار حمید نے چارج سنبھال لیا

لاہور پولیس کے سربراہ ذوالفقار حمید نے چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سی سی پی او  آفس آمد کے موقع پر ذولفقار حمید کو سلامی دی گئی۔

 چارج لینے کے بعد ذوالفقار حمید نے پولیس لائن یادگار شہداء پر حاضری دی،جہاں پولیس کے دستے نے سی سی پی او کو سلامی دی، سی سی پی او نے یادگار شہداء پر تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

سی سی پی او نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جرائم بڑ ھ رہے ہیں، اس کو کنٹرول کرنے کیساتھ ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ قابو پایا جائے گا۔

ذوالفقار حمید نے مزید کہاکہ پولیس افسروں کے ساتھ مل بیٹھ کر حکمت عملی تیار کی جائے گی اور وسائل کی کمی کو پورا کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer