علی علیزادہ، مبشر جاوید ملاقات، لاہور اور باکو کو جڑواں شہر قرار دینے پر اتفاق

علی علیزادہ، مبشر جاوید ملاقات، لاہور اور باکو کو جڑواں شہر قرار دینے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیر علی علیزادہ نے لارڈ میئر لاہور سے ملاقات کی، جس میں لاہور اور باکو کو جڑواں شہر قراردینے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیر علی علیزادہ نے ٹاؤن ہال میں لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر  جاوید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لاہور اور باکو کو جڑواں شہر قرار دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے لارڈ میئر نے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان مذہبی اور ثقافتی لحاظ سے مماثلت رکھتےہیں۔ خوشی ہوگی کہ لاہور اور باکو کے مابین سسٹر سٹیز کامعاہدہ ہو۔دوستانہ تعلقات کو تجارت کے فروغ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سفیر علی علیزادہ  نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات کو فروغ دیا جائے، اسلام آباد اور باکو کے مابین سسٹر سٹیز ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer