ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کا علیمہ خان کیخلاف کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم

سپریم کورٹ کا علیمہ خان کیخلاف کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم
کیپشن: City42 - Aleema Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کا معاملہ، سپریم کورٹ نےعلیمہ خان کے خلاف کار روائی کو ریکارڈ کا حصہ بنا نے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نےعلیمہ خان کی دبئی میں جائیدا پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے تفصیلی رپورٹ سیل بند لفافے میں عدالت کو پیش کردی۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے کہا کہ علیمہ خان نے دبئی کی جائیداد ظاہر نہیں کی، باقی تمام جائیدادیں ایمینسٹی سکیم میں ظاہر کیں، ایمنسٹی لینے کی رپورٹ میڈیا میں غلط دی جا رہی ہے، علیمہ خان نے دبئی کے فلیٹ پر ایمنسٹی نہیں لی۔

 کمشنر ان لینڈ ریونیو نے کہا کہ فلیٹ ڈی کلیئرنہ کرنے پرعلیمہ خان کوفروری 2018 میں نوٹس دیا،علیمہ خان نے بینک سے قرض لیکرفلیٹ لیاجوکرائے کے ذریعے اداکیاگیا،فلیٹ قرض کی ادائیگی کے بعدبیچ دیاگیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  علیمہ خان نےقرض لے کر فلیٹ خریدا، کرایہ قسط کے طور پر ادا کیا، پھر فلیٹ کو فروخت کر دیا،اب معاملہ کیا ہے۔ جس پر کمشنر ان لینڈ ریونیو نے کہا کہ بیرون ملک خریدی گئی جائیداد ظاہر کرنا لازم ہے .ایف بی آر کو ان کے نفع اورنقصان سے کوئی غرض نہیں۔

چیف جسٹس نے علیمہ خان کے خلاف کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 6 دسمبر کو اسلام آباد میں کیس کو  سنیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer