ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے جنوبی کوریا کو پھر ہرا دیا، ہاکی سیریز میں 2-0 کی برتری

پاکستان نے جنوبی کوریا کو پھر ہرا دیا، ہاکی سیریز میں 2-0 کی برتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔

قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا۔ پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 جبکہ عبدالرحمن نے 1 گول اسکور کیا۔

میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، جبکہ دوسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے پہلا گول کر کے برتری حاصل کی۔ تیسرے کوارٹر میں عبدالرحمن نے پاکستان کے لیے برابر کا گول کیا۔

چوتھے کوارٹر میں ابوبکر نے مسلسل دو گول اسکور کر کے پاکستان کو 3-1 کی فیصلہ کن فتح دلا دی۔

میچ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان کو چار میچوں پر مشتمل ہاکی ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔