ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان میں دہشتگروں کا بہادری سے مقابلہ کرتےہوئے شہید ہونے والے میجر حافظ احسان الہیٰ کوزبردست خراج عقیدت

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان میں دہشتگروں کا بہادری سے مقابلہ کرتےہوئے شہید ہونے والے میجر حافظ احسان الہیٰ کوزبردست خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حافظ احسان الہی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت  پیش کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شہید میجر حافظ احسان الہی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  کیا ۔ 

محسن نقوی نے کہا میجر حافظ احسان الہی نےوطن پر جان قربان کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ شہید میجر حافظ احسان الہی نے بے مثال جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرکے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔شہید میجر حافظ احسان الہی کی لازوال قربانی دہشتگردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ شہید میجر حافظ احسان الہی جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ شہید میجر حافظ احسان الہی کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔