ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور زیادتی کے الزام میں 7 ملزمان گرفتار

کم عمر بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور زیادتی کے الزام میں 7 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور پولیس نے کم عمر بچوں کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات اور جنسی زیادتی کے مختلف مقدمات میں مطلوب سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم عارف کو گرفتار کیا، جبکہ تھانہ کاہنہ پولیس نے عبداللہ اور تھانہ چونگ پولیس نے زین کو حراست میں لے لیا۔

مزید کارروائی کے دوران تھانہ ساندہ پولیس نے حیدر، حمزہ اور عثمان کو گرفتار کیا، جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کے مقدمے میں مطلوب ملزم بلال کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ مقدمات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔