ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:جہلم پولیس کو مطلوب ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کو مجاہد سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مجاہد سکواڈ کے ناکہ نیو راوی پر تعینات اہلکاروں نے پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والے ایک مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت قدیر کے نام سے ہوئی، جو جہلم کے تھانہ سوہاوہ میں درج اس مقدمہ میں مطلوب تھا جس میں دورانِ ڈکیتی ایک شہری کو زخمی کیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا جبکہ متعلقہ پولیس کو بھی گرفتاری سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔