طلحہ اشرف:ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی، جس کے باعث شہریوں کو مقررہ نرخوں سے زائد قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 220 سے 230 روپے فی لٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد بھی نظر نہیں آ رہا، جبکہ مارکیٹ میں دہی 230 سے 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کے مقررہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے مشکلات بڑھا دی ہیں، اس لیے انتظامیہ کو سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔