ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قینچی اسٹاپ، فیروزپور روڈ پر سکریپ کی دکان میں آگ  لگ گئی، سامان جل کر خاکستر

قینچی اسٹاپ، فیروزپور روڈ پر سکریپ کی دکان میں آگ  لگ گئی، سامان جل کر خاکستر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: قینچی اسٹاپ، فیروزپور روڈ پر واقع ایک سکریپ کی دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر فائٹرز کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔