سٹی 42: ایف پی ایس سی نے بھرتی کیلئے آن لائن درخواست جمع کروانے کی فیس میں سو فیصد اضافہ کردیا
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کر دیا، پبلک نوٹس کے مطابق گریڈ 16 و بالا جنرل ریکروٹمنٹ کیلئے آن لائن درخواست کی فیس میں اضافہ کردیا گیا
خزانہ ڈویژن کی منظوری سے ایف پی ایس سی نے فیس میں اضافہ کیا،سکیل 16/17 کیلئے آن لائن درخواست جمع کروانے کی فیس 300 سے بڑھا کر 600 روپے مقرر کردی ، بی ایس 18 کیلئے آن لائن درخواست جمع کروانے کی فیس 750 سے بڑھا کر 1500 روپے مقرر کی گئی ، سکیل 19 کیلئے آن لائن درخواست جمع کروانے کی فیس 1200 سے 2500 روپے مقرر کردی گئی ،بی ایس سکیل 20 و بالا کیلئے آن لائن درخواست جمع کروانے کی فیس 1500 سے بڑھا کر 3000 روپے مقرر کردی
نظرِ ثانی کی آن لائن درخواست جمع کروانے کی فیس 100 سے بڑھا کر 500 روپے مقرر کی گئی
جنرل ریکروٹمنٹ کیلئے آن لائن درخواست کی فیس میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کا طوفان ہے اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔ایسے میں فیسوں کا اضافہ نوجوانوں کو سرکاری نوکری سے دلبرداشتہ کرنے کے مترادف ہے