سٹی 42 : نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز صدف شمس زخمی ہو گئیں۔
صدف شمس انجری کی وجہ سے آئرلینڈ جانے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔ شوال ذوالفقار کو صدف شمس کی جگہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، شوال ذوالفقار ہفتے کو کراچی میں نیشنل سکواڈ جوائن کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ روانہ ہوگی۔ آئرلینڈ میں 6 سے 10 اگست تک تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔