ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان پر بھارت، سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے؛ گوہر اعجاز

 پاکستان پر بھارت، سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے؛ گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔  پاکستان پر بھارت، سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے۔

گوہر اعجاز نے ٹویٹر(ایکس) میں امریکہ کے ساتھ کامیاب تجارتی معاہدہ کرنے پر لکھا’’ویلڈن ٹیم پاکستان !‘‘۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو ٹیرف میں 10 فیصد کی رعایت دی ہے، امریکہ نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا ہے۔ 

 گوہر اعجاز نے کہا کہ امید ہے امریکہ پاکستان کے ٹیرف میں مزید کمی کرے گا۔ پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف سے مقابلے کی فضاء قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسابقتی ممالک پر امریکہ نے زیادہ ٹیرف عائد کیا ہے، پاکستان کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیئے، برآمدات پر مبنی معیشت کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان پر بھارت، سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر بنگلہ دیش اور ویتنام کے مقابلے میں بھی کم ٹیرف لگا ہے،اس طرح کے مواقع تاریخ میں بہت کم ملتے ہیں۔