ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کیلئے اچھی خبر

پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک : پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں اسی پیکج پر آئندہ برس حج کر سکیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ہے۔

 وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے ہوپ کی یقین دہانی کی تصدیق کر دی،  گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں اور اسی پیکج پر آئندہ برس حج کر سکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے،  سعودی عرب کے وائلٹ میں ان عازمین کے چار سو نوے  ملین ریال موجود ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پرائیویٹ حج  آپریٹرز 63  کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے۔ چھبیس ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کرسکے تھے۔