ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی

پنجاب حکومت نے طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پنجاب حکومت کی جانب سے طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی گئی ہے۔ 

 پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے تحت طبی عملے کو گرمی کی چھٹیاں صرف 3 ہفتے کیلئے ہوں گی، تاہم طبی عملے کو رخصت کے پیسے نہیں دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا مؤقف ہے کہ طبی عملے کیلئے چھٹی سہولت ہے، استحقاق نہیں۔

 محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق اسپتالوں میں 67 فیصد کلینکل فیکلٹی، 50 فیصد سائنسز فیکلٹی کا ڈیوٹی پر حاضر رہنا لازم ہے، ہر طبی ادارے میں لیو مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔  

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ہر سال 30 اپریل سے قبل سالانہ چھٹیوں کا لیو روسٹر جمع کروانے کی پابند ہوگی۔