ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ اروشی روٹیلا کا زیورات سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے غائب

اداکارہ اروشی روٹیلا کا زیورات سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا قیمتی براؤن بیگ، جس میں تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات تھے، لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔ 

 میڈیا رپورٹ کےمطابق اروشی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، لیکن واپسی پر ان کے بیگج بیلٹ سے بیگ غائب ہو گیا۔ انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی سخت سکیورٹی کے باوجود یہ کیسے ممکن ہوا؟۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیگ، ٹکٹ اور بورڈنگ پاس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حکام سے معاملے کی فوری تفتیش اور بیگ کی واپسی لے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیا۔ کچھ صارفین نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا، جبکہ کچھ نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، ’اگر اداکارہ نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں لندن سے واپسی کی تھی تو انہیں چوری شدہ بیگ کے بارے میں جولائی کے اختتام پر اعلان کرنا کیوں یاد آیا؟‘ اور کچھ نے کہا ”شاید تمہاری لیبُوبُو گُڑیا ہی لے گئی ہوں!“ ۔