ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانیدارکاپولیس اہلکاروں کےہمراہ تاجرکےگھردھاوا،فوٹیج سامنےآ گئی

تھانیدارکاپولیس اہلکاروں کےہمراہ تاجرکےگھردھاوا،فوٹیج سامنےآ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سمن آبادکےرہائشی جاویدنے کارروائی کیلئےڈی آئی جی آپریشنزدفتردرخواست دیدی، متاثرہ شہری نےتھانہ سمن آبادکےاےایس آئی سمیت 12اہلکاروں کیخلاف درخواست دی۔

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار انٹرنیٹ کیبل کے کاروبار پر حریف پارٹی کے اکسانے پر ہراساں کررہے ہیں ، پولیس اہلکاروں نے گھر پر دھاوا بول کر خواتین سے بدتمیزی کی۔

اے ایس آئی نوید نے گھر میں موجود سونا بھی چوری کیا ، پولیس اہلکار بلاجرم ایک سال سے ہراساں کررہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔