ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر  نے پاکستانی تماشائی سے معافی مانگ لی

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر  نے پاکستانی تماشائی سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مانچسٹر کے  اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے  پاکستانی تماشائی کو باہر  نکالنے  پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر  نے معافی مانگ لی۔

 چند روز قبل بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران ایک مداح کوپاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پرگراؤنڈ سے نکال دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا شائر نے  اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی  کے اخراج کے بعد   پیش آنے والی  ’کسی بھی پریشانی اور جرم کی وجہ سے‘ معافی مانگ لی ہے۔

اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا تھا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا، سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔