ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی صدر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی صدر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر  2 سے 3 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ ،سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی پاکستان آئیں گے،صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،وہ  اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری سےبھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ بطور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے  26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔