ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ اکتوبر احتجاج کیس ، علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

پانچ اکتوبر احتجاج کیس ، علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : پانچ اکتوبر احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کامقدمہ ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع،انسداد دہشت گردی عدالت نےان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ علیمہ خانم اور عظمی خانم عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش نہیں ہوئیں۔ ان کے وکیل نے ایک پیشی سے استثنی کی درخواست دائر کی اور بتایا بھی کہ دونوں بہنوں نے اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونا ہے۔ اسلام آباد کی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ اس لئے ان کی پیشی کیلئے استنثی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے علیمہ خانم اور عظمی خانم کی ایک سماعت کیلئے استنثی کی درخواست منظور کرلی۔
 

Ansa Awais

Content Writer