عمران یونس:چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی،پنجاب یونیورسٹی و چین کی وہان یونیورسٹی نے نیاہائبرڈ چاول کابیج تیار کر لیا۔
پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق نئےبیج سےچاول کی فی ایکڑپیداوار3گنابڑھ کر140من فی ایکڑہوجائیگی،نیاہائبرڈچاول پاکستان میں تیار ہونیوالاپہلاہانگ لیان قسم کاہائبرڈچاول ہے،پنجاب یونیورسٹی ووہان یونیورسٹی کےسائنسدانوں نےملکرہائبرڈچاولوں کی نئی اقسام ایجادکیں۔
چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ ڈاکٹرمحمداشفاق ،ڈاکٹرمحمدعلی کلاسراتحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،وہان یونیورسٹی چین سےپروفیسررنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو و دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،تکنیکی مراحل کی تکمیل کےبعدپاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نےنئےہائبرڈچاول کی منظوری دے دی۔
ڈاکٹرمحمداشفاق کا کہنا تھا کہ نئےچاول کاکامیاب تجربہ پاکستان کے 4صوبوں کےمختلف شہروں میں کیاگیا، نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے،نیاہائبرڈچاول بیکٹیریائی بیماریوں کیخلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب ہے،نیاہائبرڈچاول غذائیت میں بھی شہریوں کیلئےمفیدہو گا، فی ایکڑ 3 گنا ذیادہ پیداوار سے عام کسان کو فائدہ ہو گا۔