ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پیکٹا افسران کے مالی اختیارات میں اضافہ

 پیکٹا افسران کے مالی اختیارات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پیکٹا (پنجاب ایجوکیشنل کارٹون اینڈ ٹیکنالوجی اتھارٹی) میں مالی انتظامات بہتر بنانے کیلئے اہم پیش رفت، سی ای او اور ایم ڈیز کے مالی اختیارات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ای او پیکٹا کے مالی اختیارات کی حد 1 ملین روپے سے بڑھا کر 10 ملین روپے کرنے جبکہ ایم ڈیز پیکٹا کے اختیارات 5 ملین روپے تک کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز نے ان افسران کے مالی اختیارات میں اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،جبکہ اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، مالی اختیارات میں اضافے سے ادارے کو درپیش مالی رکاوٹیں دور ہوں گی۔پیکٹا پر اپریل سے اب تک 25 لاکھ روپے کے بجلی کے بل واجب الادا تھے۔لینڈ لائن ٹیلی فون کا بل 52 ہزار روپے جبکہ انٹرنیٹ کنکشن کے مد میں بھی ہزاروں روپے کے واجبات باقی تھے۔اختیارات میں اضافے کے فوراً بعد ایم ڈی آپریشن نے تمام زیر التوا بلز کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔

محکمانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بجلی اور دیگر سروسز کی بندش کا خدشہ ختم ہوگا بلکہ پیکٹا کے اندرونی نظام میں رفتار، شفافیت اور خودمختاری بھی بڑھے گی۔